2نومبر سے پہلے ہی سب سے زیادہ بولنے والے وفاقی وزیر پوری فیملی سمیت بیرون ملک چلے گئے

2نومبر سے پہلے ہی سب سے زیادہ بولنے والے وفاقی وزیر پوری فیملی سمیت بیرون ملک ...
 2نومبر سے پہلے ہی سب سے زیادہ بولنے والے وفاقی وزیر پوری فیملی سمیت بیرون ملک چلے گئے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف 2نومبر کے دھرنے سے قبل اپنی فیملی سمیت دبئی چلے گئے ۔

مریم نواز اور متنازعہ خبر لیک کرنے والے سرل المائڈا کے درمیان فون پر کتنی مرتبہ رابطہ ہوا ؟تہلکہ خیز خبر آگئی

نجی نیوز چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی فیملی کے ساتھ آج اسلام آباد ائیر پورٹ کے راول لاونج میں پہنچے تووہاں موجود لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے ،اس موقع پر پی آئی اے کے عملے نے انہیں پروٹوکول دیا اور پھر وہ دبئی کے لیے روانہ ہو گئے ۔خواجہ آصف دوپہر ایک بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 211کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے۔

بریکنگ نیوز: پرویز رشید کو وزارت اطلاعات سے فارغ کردیاگیا

مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں ،ایک طرف سرل المائڈا کی متنازع خبر حکومت کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے تو دوسری جانب عمران خان کی جانب سے دو نومبر کو دھرنے کے اعلان نے حکومت کے سکھ کا سانس چھین لیا ہے ،ایسے حالات میں پاکستان چھوڑ کر جانے پر خواجہ آصف انگلیاں اٹھنے لگی ہیں ۔

مزید : قومی