بنی گالہ کے اطراف پولیس اور کارکن آمنے، پتھراﺅ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالہ کے اطراف میں پولیس اور پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد پتھراﺅ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان چوک پر مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراﺅ کیا جا رہا ہے جبکہ انہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے بھی آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ کے قریب بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے اور مظاہرین کی جانب سے پتھراﺅ اور پولیس شیلنگ کر رہی ہے۔