انگریزی میں متنازعہ خبر کے معاملے پر انکوائری کمیٹی قائم کی جارہی ہے،وزیراطلاعات کو آزادانہ تحقیقات کیلیے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی:ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس

انگریزی میں متنازعہ خبر کے معاملے پر انکوائری کمیٹی قائم کی جارہی ...
انگریزی میں متنازعہ خبر کے معاملے پر انکوائری کمیٹی قائم کی جارہی ہے،وزیراطلاعات کو آزادانہ تحقیقات کیلیے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی:ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم ہا ﺅس کے ترجمان کے اعلامیے کے مطابق انگریزی اخبار میں شائع خبر قومی سلامتی کے منافی تھی،انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کی جارہی ہے،وزیراطلاعات کو آزادانہ تحقیقات کیلیے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس، ایجنسیوں سمیت اعلٰی سطح کی تحقیقاتی ٹیم بنائی جارہی ہے،انکوائری کمیٹی خبر کے مفادات اور مقاصد کی نشاندہی کرےگی،انکوائری کمیٹی الزامات کی تحقیقات کرےگی،کمیٹی میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے سینئر افسران ہونگے،وزیراطلاعات کو آزادانہ تحقیقات کیلیے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی،وزیراعظم نےوزیراطلاعات پرویزرشید سے وزارت واپس لے لی،دستیاب شواہد کے مطابق وزیراطلاعات نے کوتاہی برتی ، انگریزی اخبار میں شائع خبر قومی سلامتی کے منافی تھی۔

قومی سلامتی کیخلاف خبر پر پرویز رشید ذمہ دارقرار، وزارت اطلاعات سے فارغ کردیاگیا

مزید : قومی /اہم خبریں