لوگوں کو پتا ہے کہ پرویز رشید کا استعفی کس کے حکم پر ہوا: شاہ محمود قریشی

لوگوں کو پتا ہے کہ پرویز رشید کا استعفی کس کے حکم پر ہوا: شاہ محمود قریشی
لوگوں کو پتا ہے کہ پرویز رشید کا استعفی کس کے حکم پر ہوا: شاہ محمود قریشی

  

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کو پتا ہے کہ پرویز رشید کا استعفی کس کے حکم پرہوا،حکومت اس معاملے پرپردہ پوشی کر رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20دن خاموشی کے بعد استعفی کا فیصلہ کیا گیا ہے،کہانی یہاں تک محدود نہیں ، تانے بانے کہیں اور ملتے ہیں۔ یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جسے حکومت کی طرف سے چھپایا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے راستے نہ کھولے تو پھر پی ٹی آئی نہیں خیبر پختونخوا کے عوام ان سے جواب لے گی۔

مزید : اسلام آباد