’اس لڑکی کے انٹرنیٹ پر ویڈیوز بنانے پر پابندی لگاؤ‘ اس لڑکی میں ایسی کیا بات ہے کہ دیکھ کر ہزاروں لوگوں نے انٹرنیٹ پر تحریک شروع کردی؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

’اس لڑکی کے انٹرنیٹ پر ویڈیوز بنانے پر پابندی لگاؤ‘ اس لڑکی میں ایسی کیا بات ...
’اس لڑکی کے انٹرنیٹ پر ویڈیوز بنانے پر پابندی لگاؤ‘ اس لڑکی میں ایسی کیا بات ہے کہ دیکھ کر ہزاروں لوگوں نے انٹرنیٹ پر تحریک شروع کردی؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) صحت مند زندگی کے لئے اگر موٹاپہ نقصان دہ ہے تو حد سے زیادہ دبلا پن بھی فائدہ مند نہیں، لیکن بدقسمتی سے بیماری کی حدوں کو چھوتے ہوئے دبلے پن کی فیشن کے نام پر خوب تشہیر کی جا رہی ہے۔ اس منفی رویے کی ایک غیر معمولی مثال ویب سائٹ یوٹیوب پر مقبولیت حاصل کرنے والی 22 سالہ امریکی لڑکی یوجینیا کونی ہے، جسے دیکھ کر یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ وہ کوئی زندہ انسان ہے یا مردہ ہڈیوں کو ڈھانچہ۔ مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ خطرناک حد تک دبلی پتلی اس لڑکی کو سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت حاصل ہوچکی ہے اور یوٹیوب پر اس کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس کی ویڈیوز دیکھنے والی بے شمار لڑکیاں اس کی دیکھا دیکھی دبلا ہونے کے شوق میں مبتلا ہوگئی ہیں، جس کے خطرناک نتائج بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔

متعدد یوٹیوب صارفین کا کہنا ہے کہ یہ لڑکی دبلے پن کے نام پر بیماری کو فروغ دے رہی ہے اور اس کی دیکھا دیکھی نوعمر لڑکیاں بھی اس بیماری میں مبتلا ہورہی ہیں۔ ایک انٹرنیٹ صارف نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا ’’میری چھوٹی بہن یوجینیا کی ویڈیوز دیکھتی ہے اور اس نے بھی اس جیسا بننے کی کوشش کردی۔ اس کی عمر 12 سال ہے اور اس نے خود کو اتنا بھوکا رکھا کہ وہ بیماری پڑگئی ہے اور اب ہسپتال میں ا س کا علاج ہورہا ہے۔‘‘

نوجوان لڑکی کی انٹرنیٹ پر حاملہ بلی کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ ہنگامہ برپاہوگیا، گرفتارکرلیا گیا

یوجینیا کے دبلے پن کی مقبولیت متعدد انٹرنیٹ صارفین کے لئے اس قدر پریشان کن ثابت ہوئی ہے کہ اب اس پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک مہم شروع کردی گئی ہے۔ ویب سائٹ Change.orgپر 18ہزار سے زائدافراد ایک پٹیشن پر دستخط کرچکے ہیں جس پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ یوجینیا کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی جائے۔ اس پٹیشن پردستخط کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یوجینیا اینوریکسیا کی بیماری میں مبتلا ہے اور اس بیماری کی وجہ سے وہ ہڈیوں کا ڈھانچہ نظر آتی ہے، مگر بدقسمتی سے نوعمر افراد اس کی ویڈیوز کو دیکھ کر اس جیسا بننے کے شوق میں مبتلا ہورہے ہیں۔ یوٹیوب کی جانب سے اس درخواست پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس