بو کھلاہٹ کا شکار ہم نہیں ، پیپلزپارٹی ہے: خواجہ سعد رفیق

بو کھلاہٹ کا شکار ہم نہیں ، پیپلزپارٹی ہے: خواجہ سعد رفیق
بو کھلاہٹ کا شکار ہم نہیں ، پیپلزپارٹی ہے: خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بو کھلاہٹ کا شکار ہم نہیں ، پیپلزپارٹی ہے، پیپلزپارٹی کی چوریوں سے تنگ آکر لوگوں نے انہیں مسترد کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نیوز بریفنگ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں بڑی اپوزیشن بننے کی دوڑ لگ گئی ہے، اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی کو زندہ دیکھنے کے خواہاں ہیں۔سیاسی کارکنوں پر تشدد کا الزام صرف پروپیگنڈا ہے،حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات ممکنہ تصادم سے بچنے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد