پنجاب حکومت کا احتجاج کے دوران دو راہگیروں کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی کے شاہد نسیم ایڈووکیٹ کے خلاف کارروائی کا اعلان

پنجاب حکومت کا احتجاج کے دوران دو راہگیروں کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی کے ...
پنجاب حکومت کا احتجاج کے دوران دو راہگیروں کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی کے شاہد نسیم ایڈووکیٹ کے خلاف کارروائی کا اعلان

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت نے جی پی او چوک میں احتجاج کے دوران دو راہگیروں کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی لائرز ونگ کے شاہد نسیم ایڈووکیٹ کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا.

لائسنس معطل کرانے کیلئے پنجاب بارکونسل میں ریفرنس دائرکیاجائے گا۔حکومت نے جی پی او چوک میں اٹھائیس اکتوبرکو احتجاجی مظاہرے کے دوران دو راہگیروں کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ پنجاب حکومت کے آفیشل ٹوئٹر اکاو ¿نٹ سے اعلان کیا گیا کہ پک اپ ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی لائرز ونگ کے ممبر شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کیخلاف پنجاب بار کونسل میں لائسنس معطل کرانے کیلئے ریفرنس دائر کیا جائیگا۔ اس حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ 28اکتوبر کو جی پی او چوک میں پی ٹی آئی لائرز ونگ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور سڑک بلاک کر دی تھی۔ دو راہگیروں نے رکاوٹیں ہٹا کر گزرنے کی کوشش کی جس پر انہیں شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کے تھپڑوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : لاہور