خیبرپختونخواکی رابطہ سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹادی جائیں:وزیر داخلہ

خیبرپختونخواکی رابطہ سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹادی جائیں:وزیر داخلہ
خیبرپختونخواکی رابطہ سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹادی جائیں:وزیر داخلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ خیبرپختونخواکی رابطہ سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹادی جائیں جس کے بعد اتوار کی صبح تک تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب900افرادپرمشتمل مسلح جتھے نے اسلام آبادآنے کی کوشش کی،اٹک پل پرروکنے پرمسلح جتھے کی پولیس سے ہاتھا پائی ہوئی تھی۔مسلح جتھوں نے ہاتھاپائی کے دووران ایس ایچ اوکوبھی زدوکوب کیاتھا۔پولیس کی مزید نفری آنے پرمسلح افرادکاجتھاواپس چلا گیا جس کے بعد وہ رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹروے پرگزشتہ رات مسلح جتھوں کوروکنے کیلیے محدودرکاوٹ رکھی گئی تھیں ،صورتحال معمول پرآنے پرخیبرپختونخوا کورابطہ کرنے والی تمام سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں ۔ 

مزید : اسلام آباد