سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کیلیے ان کے ساتھ ہیں،مکہ مکرمہ پر میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں:پاکستان

سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کیلیے ان کے ساتھ ہیں،مکہ مکرمہ پر میزائل داغے ...
سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کیلیے ان کے ساتھ ہیں،مکہ مکرمہ پر میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں:پاکستان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کیلیے اس کے ساتھ کھڑ ے ہیں،مکہ مکرمہ پر میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کیلیے اس کے ساتھ کھڑ ے ہیں، مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانا پاکستانی حکومت اور عوام کے لیے گہری تشویش کا معاملہ ہے،یقین ہے کہ سعودی عرب اپنے علاقے کا دفاع کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے،مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ عالم اسلام کا مقدس ترین مرکز ہے۔

وزیر اعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد،امید ہے یہ تہوار ملک میں امن اور خوشحالی لانے کا باعث بنے گا:نواز شریف

انہوں نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیاکی جانب سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل داغا گیا، پاکستان کی مکہ مکرمہ پر میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں