’اگلے ماہ 19 تاریخ کو پوری دنیا میں انتہائی زوردار زلزلے آئیں گے کیونکہ اس دن۔۔۔‘ انتہائی خطرناک اعلان ہوگیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی تباہی کے متعلق آئے روز نئی پیش گوئی سامنے آتی ہے جن میں اب ایک اور کا اضافہ ہو گیا ہے اور اس پیش گوئی کے مطابق ہماری دنیا کی زندگی محض 3ہفتے باقی رہ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سازشی نظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ ”نبیرو نامی سیارہ، جو ’پلانٹ ایکس‘(Planet X)کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 19نومبر کو زمین کے انتہائی قریب سے گزرے گا اور اس کی کشش ثقل کے باعث زمین پر تباہ کن زلزلے اور دیگر قدرتی آفات آئیں گی اور اس پر موجود ہر طرح کی زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔“
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل علم الاعداد کے ایک ماہر نے پیش گوئی کی تھی کہ نبیرو 23ستمبر کو زمین سے ٹکرائے گا جس سے قیامت برپا ہو جائے گی تاہم یہ پیش گوئی غلط ثابت ہوئی۔ نبیرو نامی اس سیارے کا تعلق اس شدومد کے ساتھ قیامت سے جوڑا جا رہا ہے کہ چند ہفتے قبل امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کو میدان میں آ کر ایسے تمام دعوﺅں کی تردید کرنی پڑی۔ ناسا کا کہنا تھا کہ ”کائنات میں نبیرو نامی کسی سیارے کا وجود اب تک ثابت نہیں ہو سکا، لہٰذا اس کے زمین سے ٹکرانے کا تو کوئی سوال ہی نہیں۔“

’یہ خطرے کی گھنٹی ہے، دنیا کا خاتمہ قریب آگیا‘ دنیا بھر کے سمندروں میں ایسا کام شروع ہوگیا کہ تمام سائنسدانوں کے پیروں تلے سے واقعی زمین نکل گئی
اب کی بار سازشی نظریہ سازوں نے نبیرو کے زمین سے ٹکرانے کی بجائے اس کے انتہائی قریب سے گزرنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”چند ماہ قبل امریکہ میں لگنے والے سورج گرہن اور ارما سمیت دیگر خوفناک سمندری طوفانوں سے واقعات کے اس سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے جو دنیا کو مکمل تباہی کی طرف لیجا رہے ہیں اور نبیرو کا زمین کے قریب سے گزرنا ان واقعات کو اس قدر شدید کردے گا کہ دنوں میں زمین سے زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...