اپنے آپ سے شادی کرنے والی خاتون کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوگیا، طلاق کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا کیونکہ۔۔۔

اپنے آپ سے شادی کرنے والی خاتون کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوگیا، طلاق کا شدید خطرہ ...
اپنے آپ سے شادی کرنے والی خاتون کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوگیا، طلاق کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیوز ڈیسک)اکثر شادی شدہ لوگوں کو یہ خدشہ لاحق ہوتا ہے کہ شریک حیات ان سے بے وفائی نہ کر جائے لیکن برطانوی خاتون صوفی ٹینر کے لئے یہ معاملہ ذرا زیادہ پیچیدہ ہے ۔ ان کے ضمیر کو خود سے ہی بے وفائی کی خلش نے پریشان کر رکھا ہے۔ اگر آپ کو یہ بات سن کر حیرانی ہوئی کہ کوئی خود سے بے وفائی کیسے کرسکتا ہے تو یہ جاننا مفید ہوگا کہ صوفی ٹینر وہی خاتون ہیں جنہوں نے 2015ءمیں خود سے شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔ اب اس خاتون نے ایک ٹی وی پروگرام میں یہ اعتراف کرکے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے کہ وہ خود سے ہی بے وفائی کر بیٹھی ہیں، جس پر ان کا دل بڑا پریشان ہے۔

نوجوان لڑکی کے پاس سے پستول برآمد، پولیس نے جیل میں ڈال دیا، لیکن پھر اس کی تصویر سامنے آئی تو درجنوں مرد ضمانت کے پیسے دینے پہنچ گئے، ایسی کیا بات ہے شکل میں کہ مرد خود ہی لٹنے کے لئے تیار ہوگئے؟ آپ بھی جانئے

ویب سائٹ INDY100 کے مطابق صوفی نے ٹی وی شو ’دس مارننگ‘ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے اپنے ساتھ شادی کی تھی لیکن چند ماہ قبل وہ گمراہ ہو گئیں اور رواری بیرے نامی ایک مرد کے ساتھ تعلق استوار کر لیا، اور یوں وہ اپنے ساتھ کی گئی شادی کا پاس نا رکھ سکیں۔

صوفی کا کہنا ہے کہ جب انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ وہ خود سے شادی شدہ ہیں اور کسی اور مرد سے تعلق استوار کرکے اس شادی کے تقدس کو پامال کررہی ہیں تو انہوں نے رواری بیرے کے ساتھ تعلق ختم کردیا۔ بیچارے بیرے کو صوفی کے اس فیصلے سے اتنا صدمہ پہنچا کہ انہوں نے بھی وہی کام کیا جو صوفی پہلے ہی کرچکی تھیں، یعنی خود سے ہی شادی کرلی۔ اب ان دونوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھ وفادار رہیں گے اور دوبارہ صنف مخالف کے ساتھ تعلق استوارنہیں کریں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس