یو ایم ٹی کی 3روزہ انٹرنیشنل بزنس و نمائش ایکسپوسنٹر میں شروع ہوگئی

 لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کی انٹرنیشنل بزنس کانفرنس ونمائش پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہوگئی ہے۔ تین دن تک جاری رہنے والی اس کانفرنس و نمائش میں دنیا کے پندرہ ممالک سے 150سے زئد گروپ آف کمپنیز اور کاروباری ادارے، 300 سے زائد نمائشوں کا اہتمام کرنے والے گروپس، بڑی اور مشہور کمپنیوں کے سی ای اوز شرکت کررہے ہیں۔ ترکی، کموڈیا اور نائجیریاکے چار نمایاں سفارتکار اور 70 سے زائد ملکی کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے ہیں۔کانفرنس ونمائش کوبورڈ آف انویسٹمینٹ ،آٹوموبائل پارٹس مینیوفیکچرنگ ایسو سی ایشن پاکستان، پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و دیگر سرمایہ کاری کے ادارے سپورٹ کررہے ہیں۔جبکہ نمائش میں بڑی تعداد میں ملکی و غیرملکی کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے ہیں جن میں ایم آئی اے گروپ، حبیب بینک،ہائر، البیراک، تھرموسول ٹیکسٹائل، چین ون، ماڈل سٹیل، انفنٹی انجنیرئنگ، بیس سکس، نپون پینٹس و دیگر شامل ہیں۔صنعتی نمائش کے ساتھ ساتھ بزنس ایجوکیشن کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں مختلف جدید تعلیمی نظریات و موضوعات مثلاََ بزنس چئلنجزاور نوجوان کاروباری افراد،حکوت، تعلیمی ادارے اور صنعت کے مابین تعلقات اور جدیدیت، پاکستاں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل اور ان کا حل، مستقبل کے ذرئع آمد رفت ، سی پیک، معاشی خوشحالی ، ابھرتی ہوئی منڈیوں میں ٹیکنالوجی کا کردار، بدلتے ہوئے کاروباری حالات اور چئلنجز اور اعلیٰ قیادت کا کرادر جیسے موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔کانفرنس کے 50 ادوار میں دو سو زائد مقررین حصہ لے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس و نمائش 2017 کی افتتاحی تقریب کا آغاز دن کے آغاز کے ساتھ صبح سویرے ہوا۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے چیئرمین بورڈ آف گوررنرز یوایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد، ریکٹر یوایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم اور ڈائریکٹر جنرل یوایم ٹی و چیف آرگنائزر آئی بی سی ای عابد خان شیروانی کے ہمراہ کانفرنس وہ نمائش کا افتتاح باقائدہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر احسان سینیرمشیر اعلیٰ ترک صدر،عبدو میمن، وفاقی وزیر صنعت نائجیریا، مسٹر ٹانگ نون سانگ مشیر گورنمنٹ آف کمبوڈیا، حسن علی شیلک ،ڈپٹی مشیر برائے سائنس ،صنعت وٹیکنالوجی بھی افتتاحی تقریب میں موجودتھے۔ یوایم ٹی کی کانفرنس و نمائش کو دو لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن اور باقائدہ جگہ پر جاکر وزٹ کیا جن میں طلبہ ،کاروباری افراد اور عام پبلک شامل ہے۔کانفرنس نے بدلتے ہوئے کاروباری حالات پر بحث کا ایک اور نامور موقع فراہم کیا جس سے تمام شعبہ ہائے زندگی بشمول ٹیکنالوجی، سیاست، تعلیم، سیاحت، ٹیکسٹائل اور دیگر پر نمایاں اثرات مرتب ہونگے۔وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے اپنے خطاب میں یوایم ٹی اور اس کے چیئرمین ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی علمی کاوشوں اور خصوصی طور پر کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے ان کی بصیرت اور کاوشوں کو سراہا۔چیئرمین یوایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے کانفرنس میں شریک تمام افراد اور کمپنیز کو خوش آمدید کہا ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنا ہے تاکہ وہ یہاںآئیں اور بدلتے ہوئے پاکستان کو دیکھیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے کہا کہ ؂ یوایم ٹی ملکی ترقی میں اپنا کردار فعال طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ کانفرنس و صنعتی نمائش آئندہ سال بھی منعقد کی جائے گی۔ترک صدر رجب طیب ارگان کے مشیر اعلیٰ احسان سینر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں کو اس کانفرنس ونمائش میں شریک دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ یوایم ٹی کا تزکرہ انہوں ترکی میں بھی سنا تھا اور اس کو اور پاکستان کو دیکھنے آج یہاں آئے ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...