سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں78فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، پی بی ایس

اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال2017-18 کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں78فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر2017 کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات کا حجم 77.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر2016 کے دوران درآمدات کا حجم 43.297 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سویا بین آئل کی ملکی درآمدات میں78.11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

۔#/s#

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...