پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات میں22 فیصد اضافہ

اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال2017-18 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی ملکی درآمدات میں22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران333.701 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران شعبہ کی درآمدات کا حجم 273.895 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں جولائی تا ستمبر2017 کے دوران59.806 ملین ڈالر یعنی22 فیصد زائد درآمدات کی گئی ہیں۔ پی بی ایس کے مطابق ستمبر2017 کے دوران درآمدات میں0.43 فیصد یعنی0.448 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ستمبر2016 کی 103.229 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلہ میں ستمبر2017 کے دوران ٹیلی کام کی درآمدات کا حجم 102.781 ملین ڈالر تک کم ہوگیا۔۔#/s#

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...