کاشتکاروں کو پہلے کماد کی ستمبر کاشتہ ، مونڈھی فصل، اگیتی پکنے والی اقسام کی برداشت کی ہدایت

کاشتکاروں کو پہلے کماد کی ستمبر کاشتہ ، مونڈھی فصل، اگیتی پکنے والی اقسام کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ)کاشتکاروں کو پہلے کماد کی ستمبر کاشتہ ، مونڈھی فصل، اگیتی پکنے والی اقسام کی برداشت کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار پہلے مذکورہ فصل کی برداشت کریں اور اس کے بعد درمیانی اور دیر سے پکنے والی اقسام کی برداشت کی جائے تاکہ گنے کا معیار اور اس میں رس و مٹھاس کی موجودگی برقرار رکھی جاسکے۔ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایاکہ کماد کی فصل کی کٹائی زمین سے ایک انچ گہری کی جائے کیونکہ اس سے زیر زمین پوریوں پرموجود آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹتی ہیں اور نیچے سے گنا کاٹنے کاایک فائدہ یہ بھی ہوتاہے کہ مونڈھوں میں موجود گڑوؤں کی سنڈیاں بھی تلف ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کماد کی کٹائی میں گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کے شیڈول کو خصوصی طور پر مد نظر رکھناچاہیے تاکہ گنے کے معیار کو بہتر رکھنے میں مد د مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی جگہ پر شدید بارشوں ، سیلابی صورتحال ، چوہے کے حملے یا دیگر وجوہ کی بنا پر فصل گر گئی ہو تو اسے سب سے پہلے برداشت کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ کماد کی کٹائی سے کم از کم دو ہفتے قبل اس کی آبپاشی بند کردینی چاہیے اور گناکاٹنے کے بعد وقت ضائع کئے بغیر اسے جلد از جلد شوگر مل کو سپلائی کردینا چاہیے تاکہ گنے کے وزن اور ریکوری میں کمی نہ آئے ۔

مزید :

کامرس -