خام تیل ، گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

خام تیل ، گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

کراچی (آن لائن)تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی او جی ڈی سی ایل کی کار کردگی گزشتہ تین ماہ کے دوران کافی بہتر رہی ہے۔ کمپنی کی خام تیل اور ایل پی جی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی سے ستمبر کے دوران کمپنی کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 6 فیصد اضافے سے 42 ہزار 529 بیرل تک پہنچ گئی ہے اور ایل پی جی کی یومیہ پیداوار 72 فیصد اضافے سے 590 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی جبکہ انہیں تین ماہ کے دوران گیس کی پیداوار 6 فیصد سے گھٹ کر 987 مکعب فٹ کی سطح پر پہنچ گئی۔

۔#/s#

*****

مزید : کامرس