انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی

نیویارک(اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سرد موسم کے باعث فصل کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ایکسچینج میں دسمبر کیلئے روئی کے سودے 1.12 سینٹ (1.62 فیصد) کم ہوکر 68.19 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی 22986 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 2793 گانٹھیں زیادہ ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...