سہولیاتی مراکز سے سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں اضافہ ممکن

سہولیاتی مراکز سے سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں اضافہ ممکن

اسلام آباد (آن لائن)بلوچستان میں سبزیوں اورپھلوں کے برآمد کنندگان کیلئے مشترکہ سہولت مراکز کے قیام سے آئندہ پانچ تا سات سال کے دوران صوبے سے برآمد کی جانے والی سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات کو ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس وقت بلوچستان سے سالانہ45 ملین ڈالر کی سبزیاں اور پھل برآمد کئے جاتے ہیں۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی ایف وی ای) کے حکام نے کہا ہے کہ صوبہ میں برآمد کنندگان کی سہولتوں اور رہنمائی کیلئے مراکز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مشترکہ سہولیات پرمشتمل مراکز کے قیام سے صوبہ کی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں آئندہ دو تین سالوں کے دوران 200 ملین ڈالر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ سہولیات کی فراہمی سے پانچ تا سات سال کے دوران صوبہ کی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو بآسانی ایک ارب ڈالر تک توسیع دی جاسکتی ہے جس سے غربت کے خاتمے اور دیہی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔

۔#/s#

مزید : کامرس