پاکستان اور اٹلی کی دو طرفہ تجارت میں35 فیصد اضافہ ہوا، سیکرٹری تجارت

پاکستان اور اٹلی کی دو طرفہ تجارت میں35 فیصد اضافہ ہوا، سیکرٹری تجارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)گذشتہ چار سال کے دوران پاکستان اور اٹلی کی دو طرفہ تجارت میں35 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے مملک تک جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت قومی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2013 کے دوران پاکستان اوراٹلی کی دو طرفہ تجارت کا حجم 906.96 ملین ڈالر تھا جو گذشتہ سال2016 کے اختتام تک1.2 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان برآمدکنندگان جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت28 یورپی ممالک کو 20فیصد برآمدات زیرو ٹیرف جبکہ70 فیصد ترجیحی بنیادوں پرکی جارہی ہیں اور جی ایس پی پلس کی سہولت2023 تک دستیاب ہوگی۔

مزید :

کامرس -