وزیرخارجہ کے عہدے میں دلچسپی نہیں، اپنی موجودہ ذمہ دار یاں نبھانے میں دلچسپی رکھتی ہوں:نِکی ہیلی

وزیرخارجہ کے عہدے میں دلچسپی نہیں، اپنی موجودہ ذمہ دار یاں نبھانے میں دلچسپی ...

کنشاسا (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نِکی ہیلی نے کہا ہے کہ مجھے وزیرخارجہ کے عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں، اپنی موجودہ ذمہ داریوں کو بہتر انداز سے نبھانے میں دلچسپی رکھتی ہوں ۔

نیپال، بس دریا میں گرگئی،14 مسافر ہلاک،15 زخمی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت میں ہیلی کا کہناتھا کہ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کو بہتر انداز سے نبھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان کے بقول وزیرخارجہ ٹِلرسن اپنے عہدے پر موجود ہیں اور اگر کوئی ان سے اس عہدے کی پیش کش کرے گا تو وہ نہ میں جواب دیں گی۔ امریکی میڈیا پر مسلسل یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ٹلرسن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین اختلافات پائے جاتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...