امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ،ایشیاء میں کمی

امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ،ایشیاء میں کمی

نیویارک (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ اور ایشیاء میں کمی ہوئی۔مغرب میں اضافے کی وجہ کیتالونین پارلیمنٹ کا سپین سے علیحدگی کا فیصلہ جبکہ ایشیاء میں کمی کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1270.36 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.2 فیصد (2.20 ڈالر) کمی کے ؂بعد 1271.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1272.80 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1270.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1265.71 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1266.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید : کامرس