ڈپلیکس کی جانب سے اپنی نوعیت کے واحد ہیئر اینڈ میک اپ شو کا اعلان

ڈپلیکس کی جانب سے اپنی نوعیت کے واحد ہیئر اینڈ میک اپ شو کا اعلان

لاہور (پ ر) معروف بیوٹی سیلون اور تربیتی ادارے ڈپلیکس نے ملکی سطح پربالوں اور میک اپ سے متعلق شو کی تیاریاں مکمل کرلیں، ہیئر اینڈ میک شو کا انعقاد 23نومبر کو لاہور میں کیا جائے گا، اس بات کااعلان ڈپلیکس کی کریئٹو ڈائریکٹر ردا مصباح کی جانب سے جاری ایک اعلامیئے میں کیا گیا۔ ردا مصباح کا کہنا تھاکہ ڈپلیکس کی بنیاد مسرت مصباح نے تن تنہا 1980میں ایک عمارت میں رکھی تھی جو کہ آج ایک سلطنت کی صورت اختیار کرکے صنعت میں تبدیل ہوچکا ہے۔ میک اپ شو سے متعلق ردا مصباح نے بتایا کہ لاہور میں منعقد ہونے والی اس شو کو بین الاقوامی طرزکے ایونٹ کی اہمیت حاصل ہے تقریب کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں دلہن اور دلہا کے بال اور میک اپ ، مردوں کے ہئیر اسٹائل اور ہیئر کلرنگ شامل ہیں۔تقریب میں میڈیلائن میئر انسٹی ٹیوٹ کی گریجویٹ کاسموٹولوجسٹJulieta Del Toro،The Paul Mitchell The School Esaniاور پاول مچل دی اسکول ایسانی جیورجیا کی لائسنس یافتہ سمینہ خالد شرکت کریں گی۔ شو میں جدید ہیئر اسٹائلز اور میک اپ کلیکشنز کی نمائش بھی کی جائے گی۔ ہیئر اینڈ میک شو کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو بین الاقوامی طرز کے ہیئر اینڈ میک اپ ٹرینڈز سے متعارف کرانا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہمیں اپنے سپورٹرز کی جانب سے بھرپور اور پرجوش تعاون میسر آئے گا۔

اس موقع پر ڈپلیکس کی امریکہ میں گروپ آف کمپنیز کی ڈائریکٹر حفصہ حسیب کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے واقعی ایک خوشی کا موقع ہے کہ ڈپلیکس کی جانب سے اگلے ماہ اتنے شاندار شو کا انعقاد کیا جارہاہے، اورہمیں امید ہے کہ خوبصورتی سے متعلق اس صنعت میں ایک معیار مقرر ہوگا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں مستقبل میں نئے آنے والے ہیئر ڈریسرز اور بیوٹیشنز کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ انہیں بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ خوبصورتی کی صنعت میں ڈپلیکس اپناکردار بھرپور طریقے سے ادا کررہاہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...