امریکن ایئرلائنز کے تیسری سہ ماہی کے خالص منافع میں 15.3 فیصدکمی

نیویارک (آن لائن)امریکی فضائی کمپنی امریکن ایئرلائنز نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 15.3 فیصدکمی ہوئی جس کی وجہ اخراجات میں اضافہ اور سمندری طوفانوں کے باعث پروازوں کی منسوخی ہے۔ عالمی میڈیا نے کمپنی کی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ جولائی سے ستمبر کے دوران اس کی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 10.9 ارب ڈالر رہی تاہم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور حال ہی آنے والے سمندری طوفانوں کے باعث پروازوں کی منسوخی سے بلاجواز اخراجات منافع میں کمی کا باعث بنے۔سہ ماہی کے دوران ایئرلائن کا خالص منافع 624 ملین ڈالر رہا جو 2016 کی تیسری سہ ماہی کے منافع سے 15.3 فیصد کم ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...