چینی وفد کا زرعی ترقیاتی بینک کے صدر دفتر کا دورہ

چینی وفد کا زرعی ترقیاتی بینک کے صدر دفتر کا دورہ

لاہور(کامرس رپورٹر)ایگریکلچر ڈویلپمنٹ بینک آف چائینہ کے وفد نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے صدر دفتر اسلام آباد کا دورہ کیا جس کی قیادت He Xingxiang, وائس پریذیڈنٹ نے کی ۔ زیڈ ٹی بی ایل کے صدر سید طلعت محمود اور میا ں عا مر حسین سی او اونے وفد کا استقبال کیا جبکہ بینک کے دیگر سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقع پربینک کے افسران نے وفدکو زرراعت اور ڈیری فارمنگ کی ترقی میں زیڈ ٹی بی ایل کے کردار اوراس سلسلے میں مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلا آگاہ کیا۔ میٹنگ میں دونوں ملکوں کے زرعی سیکڑ کی ترقی اور دیگر مشترکہ مفادات پر بھی بات ہوئی۔ ایگریکلچر ڈویلپمنٹ بینک آف چائنا واحد بینک ہے جو کہ زرعی پالیسی پر مبنی ہے اور چین میں کونسل آف سٹیٹ کے زیر انتظام ہے ۔ اس بینک کا مقصد زراعت کی ترقی اور دیہات کی معاشی بہتری ہے۔ یہ بات اے ڈی بی سی وفد کے ارکان نے صدر زیڈ ٹی بی ایل اور بینک انتظامیہ کو دوران میٹنگ آگاہ کیا انہوں نے مزیدبتایا کہ مستقبل میں سی پیک کی زیرتحت زرعی سیکٹر پر دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔دونوں بینک باہمی اشتراک کے ضمن میں زراعت کی ترقی میں مدد فراہم کرنے کے لئے ماہرین کے تبادلہ خیال پرمتفق ہوئے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دوروں پراتفاق کیا ۔ اس سلسلے میں زراعت کی ترقی اور زرعی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے مستقبل میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کرنے پربھی اتفا ق کیا گیا ۔

جس کے تحت چین میں زراعت کی ترقی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی کسان برادری کوروشناس کروایاا جا سکے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...