میرے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں،رچل خان

میرے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں،رچل خان
 میرے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں،رچل خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل رچل خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘روائتی کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر بیٹھی رہوں۔انہوں نے کہا کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے میرے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہو رہے ہیں اور آج بھی ٹی وی ڈرامہ ناظرین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔رچل خان نے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی پرستاروں کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ہمیشہ بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ایسا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید : کلچر