پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی 20میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،تاریخی لمحات کیلئے شائقین کرکٹ بے تاب

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی 20میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے ...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی 20میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،تاریخی لمحات کیلئے شائقین کرکٹ بے تاب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستا ن اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس حوالے سے تمام انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں،رات گئے پاکستان پہنچنے پر پنجاب حکومت اورپی سی بی حکام نے دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے،دونوں ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل میں پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا 8سال کے بعدآج آمنے سامنے ہونے جا رہے ہیں اور میچ کے حوالے سے شائقین کرکٹ بھی پرجوش نظر آ رہے ہیں،قومی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم رات گئے لاہور پہنچ گئیں،لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب حکومت،پی سی بی حکام اور لوگوں نے تالیاں بجا کروالہانہ استقبال کیا،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے،کھلاڑیوں کوبلٹ پروف گاڑیوں میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا،پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھراورآئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ بھی پاکستان پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ون ڈے سیریز میں سرفراز کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے حیران کن انداز میں پانچ میچوں کی سیریز میں مخالف ٹیم کو وائٹ واش کر دیا جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی پاکستان کے پاس وائٹ واش کرنے کا موقع ہے۔

مزید : کھیل