شوبز کرکٹ لیگ کے فرسٹ ایڈیشن کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

شوبز کرکٹ لیگ کے فرسٹ ایڈیشن کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
 شوبز کرکٹ لیگ کے فرسٹ ایڈیشن کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کرکٹ لیگ کے فرسٹ ایڈیشن کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایس سی ایل کا انعقاد 25 نومبر کو بحریہ ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ سے ہوگا جس کا بنیادی مقصد ملک میں کرکٹ کی بحالی اورعوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے جس کا سہرا چیف آرگنائزر ماجد نواز،مختار احمد، عمران رشید اور ربعیہ منہاس کو جاتا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کرکٹ لیگ کے ذریعے معین اختر،منہاج برنا،سلطان راہی،حنیف محمد ،ملکہ ترنم نورجہاں اور نازیہ حسن کو ٹریبیوٹ پیش کیا جائے گا۔تقریب میں موجود افراد میں حیدر سلطان،علیشاہ، جان ریمبو،وارث بیگ اور مدیحہ شاہ نمایاں ہیں۔

مزید : کلچر