صنم ماروی ،زیبی اور منوا سسٹرز 31اکتوبرکوپرفارم کریں گی

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ صنم ماروی،منوا سسٹرز اور زیبی ڈھولیا 31اکتوبرکوگارڈ سیلز کانفرنس میں پرفارم کریں گی۔جبکہ اس میگا ایونٹ کی کمپئرنگ کے فرائض اداکارہ و ماڈل دانیا انور انجام دیں گی۔مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایونٹ کو یوایس انٹرٹینمنٹ نے آرگنائز کیا ہے۔اس حوالے سے ’’پاکستان‘‘کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یو ایس انٹرٹینمنٹ کے روح رواں سہراب افگن نے بتایا کہ ہمارا ادارہ گزشتہ تین برس سے اس کانفرنس کو آرگنائز کررہا ہے جو کہ ہمارے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ہمارے ادارے کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم اعلیٰ اور معیاری کام کریں۔صنم ماروی،منوا سسٹرز اور زیبی ڈھولیاکا شمار ہمارے ملک کی جانی مانی فنکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔خاص طور پر صنم ماروی جس شو میں بھی پرفارم کرتی ہیں اسے چار چاند لگا دیتی ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...