یورپ اور امریکہ میں عورت کا بہت احترام ہے ،عائشہ جاوید

لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ جاوید نے کہا ہے کہ کائنات میں تمام رنگ عورت کے وجود سے قائم و دائم ہیں ، ہر کامیاب مرد ذات کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے مگر بد قسمتی سے پاکستانی معاشرے میں عورتوں کو برابری کے حقوق حاصل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ میں عورت کا بہت احترام کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں عورتوں کو وہ مقام نہیں دیا جاتا لہٰذا ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کر کے عورتوں کو وہ مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہیں ۔ عائشہ جاویدنے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام میں خواتین کو جو اعلیٰ مقام عطاء کیا گیا ہے وہ دنیا کے کسی مذہب نے نہیں دیا جس پر تمام مسلمانوں کو فخر کرنا چاہیے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...