مہک نور کے سٹیج ڈرامہ’’سارے رن مرید‘‘نے تہلکہ مچادیا

مہک نور کے سٹیج ڈرامہ’’سارے رن مرید‘‘نے تہلکہ مچادیا

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرمہک نور کے گزشتہ روز تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے ڈرامہ’’سارے رن مرید‘‘نے پہلے روز ہی تہلکہ مچادیا جس سے ان کے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں ۔مہک نور کے اس نئے ڈرامے کو شائقین نے بے پناہ پسند کیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے روز شو میں شائقین کی ریکارڈ تعداد موجود تھی .اس بارے میں مہک نور کا کہنا ہے کہ میں اس کامیابی پرخدا کی بہت شکرگزار ہوں۔’’سارے رن مرید‘‘کے رائٹر ڈائریکٹر نسیم وکی ہیں جبکہ اس سٹیج ڈرامہ کے دیگر نمایاں فنکاروں میں صوبیہ خان،گلفام،نشاء بھٹی،بینا سحر،رضی خان ،طاہر انجم اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...