فہد شیروانی نئے پراجیکٹ’’اللہ نہ کرے‘‘کی تیاریوں میں مصروف

لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی ویڑن کے معروف پروڈیوسر فہد شیروانی نئے پراجیکٹ’’ اللہ نہ کرے‘‘کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار ڈائریکشن وہ خود دیں گے جبکہ اس کے رائٹر بھی وہ خود ہیں تاہم پروڈکشن میں ان کے ساتھ سینئر اداکارہ ثمینہ احمد شامل ہیں’’شیروانی میڈیا پروڈکشنز‘‘کے اس سٹ کام کی کاسٹ میں ثمینہ احمد ،مانی اور ایازاحمد فائنل ہوچکے البتہ چند کردار ابھی باقی ہیں.اس بارے میں فہد شیروانی نے بتایا کہ’’اللہ نہ کرے‘‘کی ریکارڈنگ کا آغاز جلد ہی کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ فہد شیروانی اس سے پہلے بہت سے ڈرامے پروڈیوس کرچکے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...