ابھشیک بچن نے فلم پلٹن کی آفر ٹھکرادی

ابھشیک بچن نے فلم پلٹن کی آفر ٹھکرادی
 ابھشیک بچن نے فلم پلٹن کی آفر ٹھکرادی

  

ممبئی (آن لائن)ابھیشک بچن کو خدا خدا کر کے جے پی دتا کے ساتھ فلم 'پلٹن' آفر ہوئی تھی اور وہ بھی انھوں نے ٹھکرا دی۔ خبر ہے کہ ابھیشک کو شکایت ہے کہ فلم میں سونو سود کو ان سے زیادہ سکرین سپیس دی گئی ہے اور ان کے مقابلے میں ان کا رول کم ہے۔حالانکہ جے پی دتہ جنھوں نے سنہ 2000 میں فلم 'رفیوجی' کے ساتھ ابھیشک کو لانچ کیا تھا انھوں نے ابھیشک کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ بھائی سونو سود کی سکرین سپیس زیادہ ہے لیکن آپ کا رول جاندار ہے لیکن لگتا ہے ابھیشک کو یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ بھائی بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی یعنی جو ملے غنیمت ہے کم ہی سہی کام تو ہوگا۔

مزید : کلچر