ماڈلنگ میں میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ،نشاء چوہدری

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نشاء چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کی منزلیں طے کررہی ہیں‘ملکی ڈیزائنروں اورماڈلزنے بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کو منواکروطن کانام روشن کیا۔ ان کا کہناہے کہ میں بھی فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کومنواناچاہتی ہوں ماڈلنگ میں میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے لیکن اس وقت میری صلاحیتیں منظرعام پرآئیں گی جب میرے کمرشلزٹیلی کاسٹ ہوں گے۔
حال ہی میں لاہور میں کمرشلز شوٹ کروائے ہیں جلد ہی کیٹ واک بھی شروع کرنے والی ہوں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...