نئے ٹیلنٹ سے انڈسٹری کی رونقیں بحال ہو ئیں،حمیرا اصغر

نئے ٹیلنٹ سے انڈسٹری کی رونقیں بحال ہو ئیں،حمیرا اصغر
 نئے ٹیلنٹ سے انڈسٹری کی رونقیں بحال ہو ئیں،حمیرا اصغر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کی بدولت انڈسٹری کی رونقین دوبارہ بحال ہو ئی ہیں۔فلمیں اچھی اور معیاری بننے تو فیملز خو دیکھنے آتی ہیں۔شوبز انڈسٹری میں کسی خاص شخصیت اور فرد کو پروٹو کول دینے سے جونیئرز اداکاروں میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے۔سینئر کو جونیئر کی ہمیشہ رہنمائی کرنی چاہیے اور جونیئرز کو بھی چاہیے کہ بڑوں کا احترام کریں۔جب تک ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچیں میں لگے رہیں گے اس وقت تک ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ایک انٹر ویو میں حمیرا اصغر نے کہا میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘روایتی کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر بیٹھی رہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں نے کہا کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے میرے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں۔ اور آج ڈرامہ شائقین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔

مزید : کلچر