خواجہ عمران نذیر کا ہاکی سٹیڈیم میں قائم عارضی ہسپتال کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید سمیر احمد کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم لاہورکا دورہ کیا اور ٹی 20 کرکٹ میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔
صوبائی وزیر نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قائم کئے گئے عارضی ہسپتال کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات اور دیگر انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ضرورت پڑنے پر مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پوری طرح مستعد رہیں ۔