زائرہ وسیم پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند

زائرہ وسیم پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند

ممبئی (آن لائن)بالی وڈ کی معروف فلم 'دنگل' اور 'سیکرٹ سپر سٹار' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی 17 سالہ کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ اگر انھیں پاکستانی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ بالکل کریں گی۔سترہ برس کی عمر میں یا صرف دو برس کے عرصے میں دو بڑی فلموں میں اداکاری اور نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر زائرہ وسیم نے کہا کہ اتنی جلدی اس مقام پر پہنچنے پر کسی دبا میں نہیں بلکہ وہ خود کو بڑی خوش قسمت تصور کرتی ہیں۔'میں بہت خوش ہوں اور خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے اتنے اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کو ملا، اور سب سے اہم کہ جن فلموں میں مجھے کام کرنے کا موقع ملا وہ نہ صرف تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ لوگوں تک پیغام بھی پہنچاتی ہیں اور اس پر میں بہت خوش ہوں۔ اور جہاں تک دبا کی بات ہے تو میری شخصیت ایسی ہی کہ ہر وقت زیادہ سوچتی رہتی ہوں۔

'زائرہ وسیم کی پہلی ہی فلم'دنگل'بالی وڈ کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ زائرہ وسیم نے فلم میں انڈیا کی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی خاتون ریسلر گیتا پھوگاٹ کا کردار ادا کیا اور اس پر بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ حاصل کیا۔دنگل کی کامیابی نے زائرہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور یہ سلسلہ یہاں پر ہی نہیں رکا بلکہ دنگل میں ان کے والد کا کردار ادا کرنے والے اداکار عامر خان ان کی نئی فلم سیکرٹ سپر سٹار میں پلے بوائے میوزک پروڈیوسر کے کردار میں نظر آتے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...