میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈکی تقریب 5دسمبر ء کو ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر) میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈکی تقریب 5دسمبر ء کو الحمرا ء نور جہاں آڈیٹوریم میں شام 6بجے ہوگی ۔انہوں نے بتایا کہ اس تقریب پہلی بار الیکڑونک اور پرنٹ میڈیا کے لیونگ لیجنڈ جرنلسٹس، رپورٹرز،چیف رپورٹر،کالم نگار اور علاقا ئی رپورٹرز کے علاوہ خواتین جرنلسٹ کو بھی ایوارڈ زدئیے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ میوزک سے وابستہ لیجنڈز کو میلوڈی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ شو کو یادگار بنانے کے لئے میوزک اور فیشن شو بھی اس تقریب کا حصہ ہوگا۔ تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراء،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔