گلوکار تیمور خان کے نئے گیت’یوں نظریں چرا کے ‘‘ کی ویڈیو مکمل

لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکار تیمور خان کے نئے گیت ’’یوں نظریں چرا کے ‘‘ کی ویڈیو مکمل کرلی گئی جلد تمام نجی چینلز پر آن ایئر کی جائے گی ۔ گلوکار تیمور خان نے اپنے البم کے ایک اور گانے ’’یوں نظریں چراکے ‘‘ کی ویڈیو کی عکسبندی مکمل کرلی ،ویڈیو میں معروف ماڈل ارم دین کے ساتھ تیمور خان نے ماڈلنگ بھی کی ،میڈیا ایج پروڈکشنز کے بینر تلے تیار ہونے والی ویڈیو کو اسلام آباد کے پرفضا مقامات پر عکسبد کیا گیا ۔
،گلوکار تیمور خان کاکہنا تھاکہ اس سے قبل بھی میرے دو ویڈیوز اور ایک حمد مکمل ہوچکے ہیں جبکہ نئے ویڈیو کو بھی جلد مختلف چینلز پرآن ایئر کیا جائیگا ،ماڈل ارم دین کا کہنا تھاکہ ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا امید ہے کہ شائقین میری اس ویڈیو کو بھی ضرور پسند کریں گے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...