اچھی موسیقی سننے والے لوگ موجودہ گلوکاروں سے اکتا گئے،محمد سلیم بزمی

لاہور (فلم رپورٹر) معروف غزل گائیک ریڈیو پاکستان سرگودھا کے سٹیشن ڈائریکٹر محمد سلیم بزمی نے کہا ہے کہ نوجوان کسی استاد سے تربیت کے بعد گلوکاری کے میدان میں آئیں تو کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی موسیقی سننے والے لوگ موجودہ گلوکاروں سے اکتا گئے ہیں اور بے سرے گلوکاروں کی وجہ سے خالص میوزک کو سخت نقصان ہوا ہے۔محمد سلیم بزمی نے کہا کہ انسان ساری عمر سیکھنے کے عمل سے گزرتا ہے جبکہ میوزک ایک سمندر ہے جس کی گہرائی کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے وطن اور اس کی مقدس مٹی سے عشق ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...