فلم ’’جیک پاٹ‘‘ کافائنل سپل 31اکتوبر کو لاہور میں شروع ہوگا

فلم ’’جیک پاٹ‘‘ کافائنل سپل 31اکتوبر کو لاہور میں شروع ہوگا
 فلم ’’جیک پاٹ‘‘ کافائنل سپل 31اکتوبر کو لاہور میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار محمود اسلم ، سیمی راحیل اور جان ریمبو بھی فلم ’’جیک پاٹ‘‘ کا حصہ بن گئے ہیں جس کافائنل سپل 31اکتوبر کو لاہور میں شروع ہورہاہے۔ مذکورہ فلم کا پہلا سپل تھائی لینڈ میں شوٹ کیا گیا تھا جس میں اداکار جاوید شیخ، نور حسن، عنایت خان، صنم چوہدری، ثناء، فائزہ خان، اسماعیل تارا، ساجن عباس، ریحانہ ملہوترا، عدنان شاہ ٹیپو نے حصہ لیا تھا۔ جہاں ہدایتکار شعیب خان نے سین کے علاوہ صنم چوہدری، نور حسن، عنایت خان اور ریحانہ ملہوترا کے گانے بھی عکسبند کئے تھے۔ فلمساز خرم ریاض نے بتایا کہ اداکار محمود اسلم، سیمی راحیل اور جان ریمبو کو اہم کرداروں میں کاسٹ کیا گیا ہے جو فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ اپنا کام عکسبند کروائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سپل دس نومبر تک جاری رہے گاجبکہ ماہ نومبر کے ہی تیسرے ہفتے میں فلم کا پوسٹر لانچ کرنے کے ساتھ ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ محمود اسلم اور جان ریمبو ایک عرصہ بعد جبکہ سیمی راحیل پہلی مرتبہ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی ۔

مزید :

کلچر -