’’محبت ابھی باقی ہے‘‘ میں ڈبل رول کررہی ہوں،بیاخان

’’محبت ابھی باقی ہے‘‘ میں ڈبل رول کررہی ہوں،بیاخان
 ’’محبت ابھی باقی ہے‘‘ میں ڈبل رول کررہی ہوں،بیاخان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)’’محبت ابھی باقی ہے‘‘ میں ڈبل رول اداکررہی ہوں۔ بیا خان نے کہاکہ ’’محبت ابھی باقی ہے‘‘ کراچی کی پروڈکشن ہے جس کی شوٹنگز کا آغاز نومبرمیں کردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس فلم کے ڈائریکٹر ملک تنویر اور پروڈیوسر یاسین ہیں۔بیا خان نے کہاکہ ابھی وہ صرف ماڈلنگ میں اپنا نام بنانا چاہ رہی تھیں جب انہیں اس فلم کی آفر کی گئی تو انہوں نے انکار کردیا مگر جب انہیں بتایاگیا کہ اس میں ان کا ڈبل کردار ہے تو انہیں یہ بہت زیادہ چیلنجنگ لگا انہوں نے فوراً ہاں کردی۔بیاخان نے کہاکہ اس فلم کی باقی کاسٹ ابھی فائنل ہونی ہے نومبر میں اس کی کاسٹ مکمل کرکے کراچی میں ہی اس کی شوٹنگز کا آغاز کردیاجائیگا اور وہ کراچی روانہ ہوجائیں گی۔بیاخان نے مزید کہاکہ اس فلم کی ریلیز کے بعد ہی وہ دوسری فلم سائن کرنے کا سوچیں گی۔

مزید : کلچر