انڈر 16 نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی

انڈر 16 نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان میں کچھ کھیلوں نے گزشتہ سات آٹھ سال میں بہت زیادہ مقام بنایا ہے ایسا ہی ایک کھیل ہے رگبی جس نے گزشتہ کچھ سالوں میں پورے پاکستان میں بہت زیادہ گروتھ بنائی ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ،خیبرپختونخوا، فاٹا، بلوچستان اور اسلام آباد ہر جگہ رگبی کے کلب بھی موجودہیں اور رگبی کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے۔ پاکستان کی تمام بڑی یونیورسٹیز رگبی پر سکالرشپ بھی دے رہی ہیں۔ پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پورے پاکستان میں سینئر مینز 15 لیگ، ویمن 15 ، مینز سیونز، ویمنز سیونز، انڈر 18 کی 15 سائیڈ ٹیم، سیونز سائیڈ اور اب انڈر 16 کا سیونز ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت کیا گیا۔پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت انڈر 16 نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی۔پاکستان رگبی یونین کے زیر اہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت انڈر 16 نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ کے پہلے روز پول میچ مکمل ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ ، ہیڈ کوچ شکیل ملک، رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ ، پاکستان رگبی یونین کے دیگر آفیشلز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں مظفر گڑھ نے اسلام آباد کی ٹیم کو 24-0 سے، دوسرے میچ میں لاہور سے لودھراں کو 10-5 سے، تیسرے میچ ڈیزرٹ کیملز فورٹ عباس نے شیخوپورہ کو 22-0 سے، فیصل آباد نے اسلام آباد کو 17-0 سے، ڈیزرٹ کیملز فورٹ عباس نے لاہور کو 12-5 سے، لودھراں نے شیخوپورہ کو 10-0 سے، فیصل آباد نے مظفر گڑھ کو 22-0 سے ،لاہور نے شیخوپورہ کو 27-0 سے، ڈیزرٹ کیملز فورٹ عباس نے لودھراں کو 22-7 سے ہرا دیا۔فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ڈیزرٹ کیملز فورٹ عباس کو 15-7 سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے روز فائنلز کھیلے گئے۔ فائنل میں زبردست مقابلہ ہوا۔ لاہور کی ٹیم نے فیورٹ فورٹ عباس کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرایا۔ لاہور کی طرف سے پہلی ٹرائی پہلے ہاف میں امسل نے کی۔ پہلے ہاف کے اختتام میں فورٹ عباس کی طرف سے بھی ٹرائی سکور کرکے میچ برابر کرلیا گیا۔ دوسرے ہاف کے اختتام کے قریب لاہور کی طرف سے بلال نے خوبصورت ٹرائی سکور کرکے ٹیم کو میچ جتوا دیا اور پہلی نیشنل 16 چیمپئن شپ کا ٹائٹل جتوا دیا۔قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں فورٹ عباس نے مظفر گڑھ کو 26-05 سے ہرایا تھاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور نے فیصل آباد کو 12-5 سے ہرایا تھا۔ تیسری چوتھی پوزیشن ے میچ میں مظفر گڑھ نے فیصل آباد کو 10-5 سے جبکہ پانچویں چھٹی پوزیشن کے میچ میں لودھراں اے اسلام آباد کو 15-0 سے ہرا دیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ، ہیڈ کوچ شکیل ملک، سید معظم علی شاہ ، عاصم علی اور دیگر کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -