آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے افسران و ملازمین کا 100فیصد اضافی الاؤنس منظور

لاہور (جنرل رپورٹر)آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے افسروں و ملازموں کیلئے سو فیصد اضافی الاؤنس کی منظوری دے دی گئی ، اکاؤنٹنٹ جنرل ریونیو نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو خط لکھا تھا جس پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے الاؤنس دینے کی سمری منظور کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اکاؤنٹس اینڈ آڈٹ کے افسران و ملازمین کی جانب سے فیڈریل سروس ٹربیونل میں پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں دوہزار پانچ میں منظور ہونے والے اسپیشل الاؤنس کو جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔اکاؤنٹس اینڈ آڈٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ انہیں بیس فیصد الاؤنس دیا جاتا تھا لیکن فنانس ڈویژن کی جانب سے سو فیصد الاؤنس پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس پر فیڈریل سروس ٹربیونل نے اب حتمی فیصلہ دیتے ہوئے فنانس ڈویژن کو حکم دیا ہے کہ آڈٹ اینڈ آکاؤنٹس کے افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ کیساتھ سو فیصد اسپیشل الاوئنس بھی دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...