ہسپتالوں کے ترقیاتی کام تیز ، مشینری فوری مرمت کرانے کا فیصلہ

ہسپتالوں کے ترقیاتی کام تیز ، مشینری فوری مرمت کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں خراب مشینری؂ کوٹھیک اور فعال کرنے کے لئے فوری طور پر بجٹ جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور مشینری ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ خراب ہونے کا ذمہ دار ایم ایس کو قرار دینے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے تمام ہسپتالوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری نجم احمد شاہ نے میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور سمیت تمام لاہور شہر کے ہسپتالوں کے ترقیاتی کام تیز کرنے اور ان کے لئے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، نجم احمد شاہ نے کہا کہ مقرر کردہ وقت پر منصوبے مکمل کرنے سے مریضوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔نجم احمد شاہ نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے افسران اور ایم ایس صاحبان کو اس منصوبوں کے دورے کرنے اور کام کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکرٹری نجم احمد شاہ نے تمام خراب مشینری کو ٹھیک اور فعال کرنے کے لئے فوری طور پر بجٹ جاری کرنے اور مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، نجم احمد شاہ کا کہنا کہ جس ہسپتال کی کوئی بھی مشین خراب ہوئی اس کا ذمہ دار اس ہسپتال کا ایم ایس ہوگا۔نجم احمد شاہ نے مریضوں کو ہسپتالوں میں ہی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے اور مریض کیئر طریقہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔