مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،مراد راس

مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،مراد راس

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اعداد وشما ر کے حوالے سے ملکی معیشت کی بدحالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت دیوانہ وار ہر سکیم کو التوا کا شکار کئے ہوئے ہے اور 2018سے پہلے مکمل کر کے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اورنج ٹرین جیسے منصوبے عوام کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔ منصوبے کے ارد گرد دیڑھ کلو میٹر تک آلودگی نے لوگوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے لوگ پھیپھروں، ناک، کان اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ملک کو مزید جنگلات کی ضرورت ہے تحریک انصاف کے پی کے میں درخت لگا رہی ہے جبکہ ن لیگ پنجاب میں پہلے سے موجود درختوں کو کاٹ رہی ہے جس سے شہر میں آلودگی کے باعث سموگ کا راج ہے

مراد

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...