کشمیر عوام 70برسوں سے ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں،قاری زوار بہادر

کشمیر عوام 70برسوں سے ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں،قاری زوار بہادر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 70 سال سے بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کررہے ہیں مگر آج تک انہیں آزادی نصیب نہیں ہوئی ۔ اس کی سب سے بڑی ذمہ داری حکومت پاکستان پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے اس مسئلہ پر مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جبرواستبدار کشمیریوں کو جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا ،کشمیر یوں کو ان کی قربانی اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے بغیر عالمی ادارے اور دنیا خود کو مہذب اور انصاف پسند کہلوانے کا حق نہیں رکھتے، بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں موجودگی عالمی اداروں کیلئے چیلنج ہے،انہوں نے پاکستانی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھی کشمیری بھائیوں کو آزادی دلوانے میں اپنا سیاسی ،اخلاقی اور مالی کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی تسلط کے70 سال ہونے پر ’’یوم سیاہ‘‘ کے موقع پرجامعہ قادریہ والٹن میں نوجوانوں کی طرف سے ایک احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی تقریب سے مفتی تصدق حسین ،حافظ نصیر احمد نورانی ،رشید احمد رضوی ،مولانا پیر منیر احمد قادری ،مولانا حافظ لیاقت علی رضوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

قاری زوار بہادر

مزید : میٹروپولیٹن 1