25ارب روپے کے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے،کامران سیف

25ارب روپے کے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے،کامران سیف

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی آڑ میں25ارب کے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت ہورہے ہیں حکومت تاجروں پر سانس لینے پر بھی ٹیکس عائد کردے،تاجر و عوام پر ظلم بند کیا جائے اور ہر ماہ منی بجٹ پیش کرکے عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معیشت کو سہارا دیا ہے اور مشکل وقت میں حکومت کو ریونیو فراہم کیا لیکن ان پر بوجھ در بوجھ ڈال کرانہیں ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبایا جارہا ہے جس کے باعث پیداواری اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں او ر عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔

کامران

مزید : میٹروپولیٹن 1