مسلم لیگ(ن) احتساب سے بھاگنے کے لئے بہانے تلاش کر رہی ہے،رمضان بیگ

مسلم لیگ(ن) احتساب سے بھاگنے کے لئے بہانے تلاش کر رہی ہے،رمضان بیگ

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ یہ عمران خان کی جد وجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ آج کر پٹ خاندان اقتدار کے ایوانوں سے نکل کر عدالتوں میں پیش ہو رہا (ن) لیگ احتساب سے بھاگنے کیلئے بہانے تلاش کر رہی ہے مگر ان کو سمجھ لینا چاہیے انکو اب کسی صورت بھاگنے نہیں دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ کر پشن بچاؤ جمہوریت مکاؤ(ن) لیگ کا ایجنڈہ بن چکا ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘حکمرانوں کی عوام دشمن پالیساں ہی ملک کیلئے سب سے خطرہ بن چکی ہیں۔

مرزا رمضان

مزید : میٹروپولیٹن 1