خود دار قوم کے بغیر خود دار پاکستان بھی ممکن نہیں،ڈاکٹر رفیق احمد

خود دار قوم کے بغیر خود دار پاکستان بھی ممکن نہیں،ڈاکٹر رفیق احمد

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستانی من حیث القوم ایک خوددار قوم ہیں، ہمیں صرف اپنی سوچوں کے محور کو قوم کی امنگوں کے مطابق کرنا پڑے گا۔ خوددار قوم کے بغیر خوددار پاکستان بھی ممکن نہیں ہے۔مشاہیر تحریک پاکستان نے ایک خوددار اور خودمختار ملک کا خواب دیکھا تھا ۔ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں جرأت و خودداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ خودداری سے عاری قومیں اپنی آزادی کی حفاظت نہیں کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کااظہارمقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقدہ دو روزہ ’’خوددار پاکستان کانفرنس‘‘ کے دوسرے روز اختتامی نشست کے دوران کیا۔ کانفرنس کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پر تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ،سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد‘چیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف‘ خانوادۂ حضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ سلطان احمد علی‘پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد نوید چودھری، چیئرمین پاکستان نیشنل ریفارمز موومنٹ بریگیڈیئر(ر) نادر میر‘ بیگم صفیہ اسحاق‘ کارکن تحریک پاکستان میاں ابراہیم طاہر‘ انعام الرحمن گیلانی‘ اساتذۂ کرام ‘ طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1