قادیانیوں کی تائید کرنے والوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے،پروفیسر آفتاب لودھی

لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے ختم نبوت کے خلاف آئین میں ترمیم کروانے اور قادیانیوں کی تائید کرنے والے جملہ عناصر کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روز علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ موجودہ تحریک ختم نبوت ''تحریک لبیک''میں ساری قوم کی آواز شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں ترمیم کرنیوالوں نے اسلام دشمن قوتوں اور قادیانیوں کے ایما پر قانون ختم نبوت کے خلاف بیان بازی کر کے حضور نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کی ہے اور ارتداد کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ منافقانہ ترمیم اور قادیانیوں کے حق میں بیان بازی آئین پاکستان اور اسلام مخالف ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا حلف لینے والوں نے اس میں ترمیم کر کے مجرمانہ غفلت برتی ہے اور مطالبہ کیا کہ ایسے اسلام مخالف عناصر کو بے نقاب کر کے انہیں سخت سزا دی جائے اور قادیانیوں کے اس ایجنڈے کے خلاف دائمی لائحہ عمل بنایا جائے۔
آفتاب لودھی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...